
زبُور 99
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 99 برتر تقدس کو جوابی تعلق سے جوڑتی ہے۔ راست بادشاہ انصاف سے محبت رکھتا، جبکہ موسیٰ، ہارون، اور سموئیل ایسی دعا کی مثال دیتے ہیں جو جواب، معافی، اور اجتماعی عبادت سے پہلے ضروری تادیب پاتی ہے۔
تقدسانصافدعامعافی
1یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں، قومیں کانپنے لگیں؛ وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، زمین لرز جائے۔
2یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛ اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔
3تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔ وہ قُدُّوس ہیں۔
4بادشاہ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے، آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛ آپ نے یعقوب میں وُہی کیا جو اِنصاف اَور راستی ہے۔
5تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو، اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛ وہ قُدُّوس ہیں۔
6مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے، اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔
7خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛ اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔
8اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛ آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے، حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔
9یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو، اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو، کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.