
زبُور 100
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 100 پوری زمین کو خوشی بھری خدمت، خوشی کے گیت، اور شکرگزار مقدس صحنوں میں بلاتی ہے۔ عبادت خالق اور چرواہے سے تعلق پر ٹکی ہے جس کی بھلائی، ثابت قدم محبت، اور وفاداری ہر نسل بھر قائم رہتی ہے۔
شکرگزاریخوشیتعلقوفاداری
1اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔
2خُوشی سے یَاہوِہ کی عبادت کرو؛ خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے سامنے آؤ۔
3جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
4شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
5کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.