
زبُور 101
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 101 ایک حکمران پیش کرتی ہے جو گھر اور عوام میں ایمانداری کا عزم رکھتا ہے۔ فریب، بہتان، غرور، اور بدعنوانی کو خوش آمدید نہیں ملتی، جبکہ وفادار لوگ بھروسہ مند خدمت کی جگہ پاتے ہیں۔
ایمانداریقیادتانصافوفاداری
1مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔
2میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا، آپ میرے پاس کب آئیں گے؟ اَپنے گھر میں میری روِش ایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔
3میں ہر خباثت کو نظر سے دُور رکھوں گا۔ بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛ وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔
4کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛ مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔
5اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا، تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛ جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا، اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔
6مُلک کے وفاداروں پر میری آنکھیں لگی رہیں گی، تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں؛ جِس کی روِش بے عیب ہے وُہی میری خدمت کرےگا۔
7کوئی بھی دغاباز میرے گھر میں نہ رہے گا؛ اَور کویٔی دروغ گو میرے رُوبرو کھڑا نہ ہوگا۔
8میں ہر صُبح مُلک کے سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛ تاکہ کویٔی بدکار یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.