
زبُور 1
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 1 ان لوگوں کا موازنہ کرتی ہے جو خدا کی تعلیم میں جڑے ہیں ان سے جو بھوسے کی طرح اڑا دیے جاتے ہیں۔ مراقبہ، دانشمندانہ رفاقت، اور ایک ثمر آور زندگی راست راستے کی پہچان ہیں، جبکہ بدکار کا راستہ قائم نہیں رہ سکتا۔
حکمتمراقبہراستبازیدو راستے
1وہ آدمی مُبارک ہے جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا، اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،
2بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے، اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔
3وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو، جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔ اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔ لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔
4لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔
5اِسی لیٔے بدکار لوگ عدالت میں قائِم نہ رہ سکیں گے، اَور نہ گُنہگار صادقوں کی جماعت میں ٹھہر پائیں گے۔
6کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں، لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.