
زبُور 2
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 2 قوموں کو خدائی حکمرانی کے خلاف مزاحمت کرتے دکھاتی ہے جبکہ خدا کا مسح کیا بادشاہ صیون پر محفوظ کھڑا ہے۔ دنیاوی طاقت کو خدائی اختیار کے سامنے بے فائدہ سرکشی کے بجائے حکمت، عاجزانہ خدمت، اور پناہ کی طرف خبردار کیا جاتا ہے۔
بادشاہتصیونقومیںپناہ
1قومیں طیش میں کیوں ہیں؟ اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟
2یَاہوِہ کے خِلاف اَور اُن کے ممسوح کی مُخالفت کی زمین کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہویٔے اَور حُکمراں جمع ہوکر کہنے لگے:
3”آؤ، ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں، اَور اُن کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں۔“
4وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں، اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔
5تَب وہ اَپنے غُصّہ میں اُنہیں تنبیہ کریں گے اَور اَپنے غضب میں اُن کو یہ کہتے ہُوئے ڈرایئں گے،
6”میں تو اَپنے بادشاہ کو اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“
7میں یَاہوِہ کے قوانین کا اعلان کروں گا: اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”تُم میرے بیٹے ہو؛ آج سے میں تمہارا باپ بَن گیا ہُوں۔
8مُجھ سے مانگ، اَور مَیں قوموں کو تمہاری مِیراث، اَور ساری زمین کو تمہاری مِلکیّت بنا دُوں گا۔
9تُم لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حُکومت کروگے؛ اَور اُنہیں کُمہار کے مٹّی کے برتنوں کی مانند چکنا چُور کر دوگے۔“
10اِس لیٔے اَب اَے بادشاہو، دانشمند بنو؛ اَور اَے زمین کے حُکمرانو، خبردار ہو جاؤ۔
11خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛ اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔
12اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.