
زبُور 3
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
فرار کے دوران گھرا ہوا، زبور نویس خطرہ اور عزت خدا کے سپرد کرتا ہے۔ حفاظت ڈھال بنتی، دعا کا جواب ملتا، اور محفوظ نیند ہر طرف سے بھاری مخالفت کے باوجود تازہ ہمت لاتی ہے۔
پناہدعاحفاظتہمت
1اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں! اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!
2کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں، ”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“
3لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو، آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔
4یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
5میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛ اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔
6میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔
7اُٹھئے اَے یَاہوِہ! اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛ اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔
8نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.