A man prays at night while a family sleeps peacefully inside a lamplit home

زبُور 4

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 4 پریشانی، غصہ، اور خالی جستجو کو ایک ایماندار شامی دعا میں لاتی ہے۔ زبور نویس مادی کثرت سے گہری خوشی پاتا اور خدا کی محافظ دیکھ بھال پر مستحکم بھروسے کے ذریعے حفاظت میں لیٹ جاتا ہے۔
شامی دعابھروساامنخوشی
1جَب مَیں آپ کو پُکاروں، تو مُجھے جَواب دیں! اَے میرے عادل خُدا، مُجھے میری تکلیف سے بَری کریں؛ مُجھ پر مہربانی کریں اَور میری دعا سُنئے۔
2اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟
3جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛ جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔
4تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛ خاموش رہو، اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو، اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔
5صداقت کی قُربانیاں راستی سے گزرانو اَور یَاہوِہ پر توکّل کرو۔
6کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، ”کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟“ اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،
7آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے، جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔
8میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا، کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.