A worshiper prays at sunrise as pilgrims follow a bright path toward Jerusalem

زبُور 5

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 5 صبح دعا کو ترتیب دیتی اور رہنمائی کا امید سے انتظار کرتی ہے۔ یہ فریب بھرے ظلم کا موازنہ خدا ترس عبادت سے کرتی، سیدھا راستہ مانگتی، اور بھروسا کرنے والوں کے لیے پناہ منانے ہے۔
صبح دعارہنمائیانصافپناہ
1اَے یَاہوِہ، میری باتوں پر کان لگائیں، اَور میری آہوں پر توجّہ فرمایئں۔
2اَے میرے خُدا، اَے میرے بادشاہ، میری دہائی سُنیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی سے دعا کرتا ہُوں۔
3اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛ کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔
4کیونکہ آپ اَیسے خُدا نہیں جو بدی سے خُوش ہوتے ہیں؛ بدکار لوگ آپ کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے۔
5مغروُر آپ کی حُضُوری میں کھڑے نہیں رہ سکتے؛ آپ سَب بدکرداروں سے نفرت کرتے ہیں۔
6آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛ اَور خُونی اَور دغابازوں سے، یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔
7لیکن مَیں آپ کی لافانی مَحَبّت کی کثرت کے باعث، آپ کے گھر میں داخل ہوؤں گا؛ اَور آپ کا خوف مان کر آپ کے مُقدّس ہیکل کی جانِب رُخ کرکے سَجدہ کروں گا۔
8اَے یَاہوِہ، میرے دُشمنوں کے سبب سے۔ اَپنی راستبازی میں میری رہبری کریں اَور میرے آگے اَپنی راہ ہموار کریں۔
9اُن کے مُنہ سے نکلے ہُوئے کسی بھی لفظ پر یقین نہیں کیا جا سَکتا؛ اَور اُن کا دِل تباہی سے بھرا ہُواہے۔ اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛ اَور اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔
10اَے خُدا! آپ اُنہیں مُجرم قرار دیں، اُن کی سازشیں ہی اُن کے زوال کا باعث ہوں۔ اُنہیں اُن کے گُناہوں کی کثرت کے باعث خارج کر دیں، کیونکہ اُنہُوں نے آپ سے بغاوت کی ہے۔
11لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛ اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔ اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں، تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔
12یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛ اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.