
زبُور 6
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 6 جسمانی کمزوری، خوف، اور تھکا دینے والے آنسوؤں کو آواز دیتی ہے۔ نوحہ اس وقت بدل جاتا ہے جب زبور نویس یقین رکھتا ہے کہ اس کی پکار سنی گئی ہے اور دھمکی آمیز مخالفت بالآخر پیچھے ہٹے گی۔
نوحہشفاآنسویقین
1اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے قہر میں مُجھے نہ جھڑکیں، اَور نہ اَپنے غضب میں مُجھے تنبیہ کریں۔
2اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ مَیں پژمردہ ہو چُکا ہُوں؛ اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں، میری ہڈّیاں شدید تکلیف میں مُبتلا ہیں۔
3میری جان بھی نہایت پریشان ہے، اَے یَاہوِہ، آخِر کب تک آپ کی مدد کا منتظر رہُوں؟
4اَے یَاہوِہ، توجّہ فرمائیں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث مُجھے رِہائی بخشیں۔
5کیونکہ مرنے کے بعد آپ کو کویٔی یاد نہیں کرتا۔ قبر میں سے کون آپ کی تمجید کر سَکتا ہے؟
6میں کراہتے کراہتے تھک گیا؛ رات بھر رو رو کر میں اَپنا بِستر بھگوتا ہُوں اَور اَپنا پلنگ آنسُوؤں سے تربتر کرتا ہُوں۔
7میری آنکھیں غم کے مارے پژمردہ ہو رہی ہیں؛ اَور میرے سَب حریفوں کی وجہ سے وہ دھُندلانے لگی ہیں۔
8اَے بدکردارو، تُم سَب میرے پاس سے دُورہو جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔
9یَاہوِہ نے میری فریاد سُن لی؛ یَاہوِہ میری دعا قبُول فرماتے ہیں۔
10میرے سارے دُشمن شرمندہ اَور دہشت زدہ ہوں گے؛ وہ ناگہاں رُسوا ہوکر لَوٹ جایٔیں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.