Priests sound trumpets as crowds, waves, hills, and distant nations converge joyfully near Jerusalem

زبُور 98

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 98 قوموں میں عوامی طور پر ظاہر کی گئی حیرت انگیز فتح مناتی ہے۔ ستار، تُرم، سمندر، دریا، اور پہاڑ ایک خوشی بھرا گروہ بناتے ہیں جو اس راست حکمران کا خیرمقدم کرتا ہے جو دنیا کا انصاف سے فیصلہ کرتا ہے۔
نیا گیتفتحتخلیقانصاف
1یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛ اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے فتح حاصل کی ہے۔
2یَاہوِہ نے قوموں پر اَپنی نَجات ظاہر کی ہے اَور اَپنی راستی کا جلوہ دِکھایا ہے۔
3خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛ دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارے خُدا کی نَجات دیکھی ہے۔
4یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو، سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛
5بربط پر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ سرائی کرو، ہاں، سِتار اَور سریلی آواز کے ساتھ۔
6نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ، یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔
7سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں، اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔
8دریا تالیاں بجائیں، اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛
9وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں، کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛ اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.