Elders play harps as families carry palm branches through fertile sanctuary gardens at sunrise

زبُور 92

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 92 اعلان کرتی ہے صبح و شام شکر ادا کرنا اچھا ہے۔ جبکہ بدکار مختصر عرصے پھلتے پھولتے، راست لوگ مقدس صحنوں میں لگائے گئے کھجور اور دیودار کے درختوں کی طرح بڑھتے، ثمر آور رہتے اور غیر متزلزل انصاف کا اعلان کرتے ہیں۔
شکرگزاریسبتپھلنا پھولناوفاداری
1یَاہوِہ کی سِتائش کرنا اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،
2صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،
3دس تار والے بربط کے ساز پر اَور سِتار کے خُوش آہنگ نغموں کے ساتھ اِظہار کرنا کیا ہی بھلا ہے۔
4کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے کارناموں سے مُجھے خُوش کرتے ہیں؛ اَور آپ کے ہاتھوں کی کاریگری کے باعث میں خُوشی سے گاتا ہُوں۔
5اَے یَاہوِہ، آپ کے کارنامے کس قدر عظیم ہیں، اَور آپ کے خیالات کس قدر عمیق ہیں!
6بے حس اِنسان نہیں جانتے، اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،
7حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں، تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔
8لیکن اَے یَاہوِہ، آپ ابدُالآباد سرفراز رہیں گے۔
9لیکن اَے یَاہوِہ، دیکھیں! آپ کے دُشمن، ہاں، آپ کے دُشمن یقیناً فنا ہوں گے؛ سَب بد کِردار پراگندہ کر دئیے جایٔیں گے۔
10آپ نے میرا سینگ جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بُلند کیا ہے؛ اَور مُجھے بڑے خالص تیل سے مَسح کیا ہے۔
11میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھی ہے؛ اَور میرے کانوں نے میرے بدکار مُخالفوں کی پسپائی سُن لی ہے۔
12راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے، اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛
13جو یَاہوِہ کے گھر میں لگائے گیٔے ہیں، وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔
14وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے، اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،
15اَور ظاہر کریں گے کہ، ”یَاہوِہ راست ہیں؛ وہ میری چٹّان ہیں، اَور اُن میں ناراستی نہیں۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.