
زبُور 93
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 93 گرجتے سمندروں سے زیادہ طاقتور شاندار حکمرانی کا اعلان کرتی ہے۔ دنیا مضبوطی سے کھڑی رہتی، قدیم اختیار غیر متزلزل رہتا، بھروسہ مند فرمان قائم رہتے، اور تقدس عبادت کی جگہ کو مناسب طور پر نشان زد کرتا ہے۔
حاکمیتشاناستحکامتقدس
1یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں، وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛ یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔ دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛ اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔
2آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔
3اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں، سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛ اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔
4زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں، آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔
5آپ کے قوانین پائدار ہیں، اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛ تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.