A peaceful man waits on a solid rock as attackers gather near a failing wall and empty scales

زبُور 62

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 62 دباؤ کا جواب خاموش یقین سے دیتی ہے۔ اگرچہ دشمن جھکی دیوار کی طرح حملہ کرتے اور معاشرہ مقام، لوٹ مار، یا دولت پر بھروسا کرتا ہے، زبور نویس صرف خدا کا انتظار کرتا ہے، وہ بھروسہ مند چٹان جہاں طاقت اور ثابت قدم محبت ملتی ہیں۔
بھروساانتظارپناہثابت قدم محبت
1میری جان صِرف خُدا ہی میں تسکین پاتی ہے؛ میری نَجات اُسی سے ہے۔
2صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛ وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔
3تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہوگے؟ کیا تُم سَب مِل کر اُسے نیچے دھکیل دوگے۔ وہ جو جھکی ہُوئی دیوار اَور گرتی ہُوئی باڑ کی مانند ہے؟
4وہ تو اُسے اُس کے اُونچے مرتبہ سے گرانے کا مصمّم اِرادہ کر چُکے ہیں؛ وہ جھُوٹ سے خُوش ہوتے ہیں، وہ اَپنے مُنہ سے تو برکت دیتے ہیں، لیکن دِل میں لعنت کرتے ہیں۔
5اَے میری جان، صِرف خُدا ہی کی آس رکھیں؛ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔
6صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛ وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔
7میری نَجات اَور میری عزّت خُدا پر مُنحصر ہے؛ وہ میری مضبُوط چٹّان اَور میری پناہ گاہ ہیں۔
8اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔
9ادنیٰ اِنسان دَم بھرکے لیٔے ہیں، اَور اعلیٰ اِنسان جھُوٹے ہیں؛ اگر وہ تمام لوگ ترازو میں تو لے جایٔیں، تو ہلکے پایٔے جاتے ہیں؛ وہ سَب محض سانس کی مانند ہیں۔
10ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔
11خُدا نے ایک بات فرمائی ہے، مَیں نے یہ دو باتیں سُنی ہیں: ”اَے خُدا، آپ جلیلُ القدر ہیں،
12اَور یہ کہ اَے خُداوؔند، آپ کی لافانی مَحَبّت ہے“؛ یقیناً، ”آپ ہر شخص کو اُس کے اعمال کے مُطابق اجر دیں گے۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.