A wilderness traveler reaches for water while remembering sanctuary worship and resting safely by night

زبُور 63

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 63 خشک بیابان کی جسمانی پیاس کو خدا کے لیے شدید آرزو میں بدلتی ہے۔ یاد آیا مقدس جلال، آدھی رات کا مراقبہ، اور سائبان بھری دیکھ بھال کثرت سے زیادہ گہرا اطمینان دیتی اور خوشی بھری حمد جگاتی ہے۔
آرزوعبادتاطمینانحفاظت
1اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں، مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛ خشک اَور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں ہے، میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے، اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔
2مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی، اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔
3چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے، اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔
4میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا، دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔
5میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛ میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔
6میں اَپنے بِستر پر آپ کو یاد کرتا ہُوں؛ اَور رات کے ایک ایک پہر میں مُجھے آپ کا خیال آتا ہے۔
7کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں، مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں نغمہ سِرا ہُوں۔
8میری جان آپ سے وابستہ ہے؛ اَور آپ کا داہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے۔
9جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛ اَور وہ زمین کی گہرائی میں اُتر جایٔیں گے۔
10وہ تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے، اَور گیدڑوں کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔
11لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛ جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے، لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.