A distant traveler prays toward a high rock, fortified tower, and sheltering wings at sunset

زبُور 61

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 61 زمین کے کناروں سے ایک کمزور پکار انسانی پہنچ سے آگے پناہ کی طرف لے جاتی ہے۔ زبور نویس سائبان مانگتا، محفوظ میراث یاد کرتا، اور خدا کی وفادار حفاظت کے تحت دیرپا حمد کا وعدہ کرتا ہے۔
پناہدعاحفاظتوفاداری
1اَے خُدا، میری فریاد سُنیں؛ میری دعا پر توجّہ فرمائیں۔
2میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔
3کیونکہ آپ میری پناہ گاہ رہے ہیں، اَور دُشمنوں سے بچنے کے لئے ایک مضبُوط بُرج۔
4میں ہمیشہ کے لیٔے آپ کے خیمہ میں سکونت پزیر ہونے اَور آپ کے پروں کی آڑ میں پناہ لینے کا خواہاں ہُوں۔
5کیونکہ اَے خُدا، آپ نے میری مَنّتیں سُنی ہیں؛ اَور آپ نے مُجھے اُن لوگوں کی مِیراث عطا فرمائی ہے جو آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔
6آپ بادشاہ کی عمر کو دراز کر دیں، اَور اُن کو زندگی میں بہت سِی پُشتیں دیکھنے کے مواقع بخشیں۔
7وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛ اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔
8تَب میں ہمیشہ تک آپ کے نام کی سِتائش کرتا رہُوں گا اَور روزانہ اَپنی مَنّتیں پُوری کروں گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.