Corrupt leaders feast at a city gate while humble families share bread and look toward Zion

زبُور 53

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 53 بدعنوان چال چلن، عالمگیر ناکامی، اور کمزور لوگوں کے استحصال کے ذریعے عملی بے دینی بیان کرتی ہے۔ پھر بھی گھبراہٹ ناانصاف طاقت پر چھا جاتی ہے، اور دکھی برادری صیون سے آنے والی بحالی کی آرزو جاری رکھتی ہے۔
حماقتبدعنوانیغریببحالی
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں جو نیکی کرتا ہو۔
2خُدا آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛ اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔
4خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے اَورجو خُدا کا نام کبھی نہیں لیتے۔
5لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔ خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛ تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔
6کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.