
زبُور 54
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 54 اس وقت اٹھتی ہے جب اجنبی داؤد کا ٹھکانہ دشمن طاقت کو بتاتے ہیں۔ مختصر دعا بریت اور نجات مانگتی، وفادار ساتھیوں کے ذریعے سہارا دینے والی مدد پہچانتی، اور بچاؤ کے بعد رضامند شکرگزاری کا وعدہ کرتی ہے۔
غداریمددنجاتشکرگزاری
1اَے خُدا، اَپنے نام کے وسیلہ سے مُجھے بچائیں؛ اَپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کریں۔
2اَے خُدا، میری دعا سُن لیں؛ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگائیں۔
3میرے بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں؛ سنگدل لوگ میری جان کے خواہاں ہیں، اَیسے لوگ جو خُدا کا کویٔی لحاظ نہیں کرتے۔
4یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔
5جو مُجھ پر تہمت لگاتے ہیں اُن کی بُرائی اُن ہی پر لَوٹا دیں؛ خُدا اَپنی صداقت کے مُطابق اُنہیں تباہ کر دیں۔
6مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔
7کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے، اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.