
زبُور 52
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 52 ایک طاقتور مخبر کا سامنا کرتی ہے جو نقصان، فریب، اور چرائی گئی حفاظت پر شیخی بگھارتا ہے۔ تباہ کن گفتگو برقرار نہیں رہے گی، جبکہ وفادار شخص ثابت قدم بھروسے اور شکرگزار عوامی گواہی کے ذریعے زیتون کے درخت کی طرح بڑھتا ہے۔
فریببھروساعدالتشکرگزاری
1اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟ تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو، دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟
2اَے دغاباز تمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے، وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔
3تُم نیکی کی بہ نِسبت بدی کو، اَور سچّائی کی بہ نِسبت جھُوٹ کو زِیادہ عزیز رکھتے ہو
4اَے دغاباز زبان، تُو ہر ضرر رساں بات کو پسند کرتی ہے۔
5یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛ وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛ اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔
6راستباز اُسے دیکھ کر ڈر جایٔیں گے؛ اَور یہ کہہ کر اُس پر ہنسیں گے:
7”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“
8لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔
9خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛ مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔ اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنے آپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.