
زبُور 149
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 149 نیا اجتماعی گیت، رقص، موسیقی، اور عاجز لوگوں کی عزت مناتی ہے۔ حمد ظالمانہ طاقت پر جوابدہ عدالت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، بے قابو ذاتی بدلے کی بجائے وفادار فتح کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔
نیا گیتخوشیانصاففتح
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔
2اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛ اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔
3اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔
4کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛ اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔
5مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں، اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
6خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میں اَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے،
7تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں اَور اُمّتوں کو سزا دیں،
8اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں، اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں،
9تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔ اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.