Trumpets, harps, lyres, drums, flutes, cymbals, dancers, families, and animals celebrate at sunrise

زبُور 150

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 150 زبور کی کتاب کو گہری، بے قید حمد سے مکمل کرتی ہے۔ مقدس گاہ اور آسمان، طاقتور اعمال اور برتر عظمت، تُرم اور تار، تال اور جھانجھ، رقص اور ہر سانس لینے والی مخلوق ایک آخری گروہ بناتے ہیں۔
حمدموسیقیمقدس گاہتخلیق
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛ اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔
2یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛ اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔
3نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
4دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
5جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔
6ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.