Families embrace at a feast as oil is poured upon a priest before Mount Hermon

زبُور 133

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 133 اجتماعی اتحاد کو قیمتی، بھرپور، اور زندگی بخش کے طور پر مناتی ہے۔ خوشبودار مسح کا تیل اور تازگی بخش پہاڑی شبنم برکت کی تصویر پیش کرتے ہیں جو افراد سے آگے بہتی، متنوع عہدی خاندان کو مشترکہ زندگی میں اکٹھا لاتی ہے۔
اتحادمسحبرکتبرادری
1یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!
2یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔
3گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔ کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت، بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.