A peaceful toddler rests against his mother beneath an olive tree overlooking Jerusalem

زبُور 131

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 131 غرور، عظیم عزائم، اور بےچین خواہش کو پرسکون انحصار کے لیے رد کرتی ہے۔ بولنے والے کی اندرونی زندگی دودھ چھڑائے بچے کی طرح بن جاتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ مطمئن آرام کرتا، برادری کو دیرپا امید کی طرف بلاتی ہے۔
عاجزیاطمینانبھروساامید
1اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے، اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛ میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔
2لیکن مَیں نے اَپنی جان کو تھپکیاں دے کر خاموش کر دیا ہے؛ جَیسے ایک دُودھ چھُڑایا ہُوا بچّہ اَپنی ماں کی گود میں ہوتاہے، میری جان میرے اَندر ایک دُودھ چھُڑائے ہُوئے بچّے کے مانند ہی ہے۔
3اَے اِسرائیل! اَب سے اَبد تک یَاہوِہ ہی سے اَپنی اُمّید وابستہ رکھ۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.