A worshiper prays from deep stone steps while wall watchmen scan the horizon at sunrise

زبُور 130

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 130 گہرے قصور اور ضرورت سے پکارتی ہے، پھر بھی معافی مایوسی کی بجائے خدا ترسی پیدا کرتی ہے۔ منتظر روح صبح کا انتظار کرنے والے پہرے داروں سے زیادہ بےتابی سے دیکھتی، ثابت قدم محبت اور بھرپور اجتماعی چھٹکارے پر بھروسا کرتی ہے۔
معافیانتظارامیدچھٹکارا
1اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛
2اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔ میری اِلتجائے رحم پر آپ کے کان متوجّہ ہوں۔
3اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟
4لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔
5میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
6پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ، میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔
7اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو، کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔
8یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر، اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.