
زبُور 127
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 127 تعمیر، حفاظت، محنت، اور خاندان پالنے میں بےچین خود انحصاری کو چیلنج کرتی ہے۔ انسانی کوشش اہم ہے، پھر بھی دیرپا حفاظت اور میراث صرف بے آرام محنت سے نہیں بلکہ عطا کردہ تحفوں کے طور پر ملتے ہیں۔
گھرانہمحنتبچےبھروسا
1اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں، تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔ اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں، تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔
2تُم خوامخواہ سویرے جلد اُٹھتے ہو، اَور رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہو، اَور مشقّت کی روٹی کھاتے ہو۔ کیونکہ جِن سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُنہیں آرام کی نیند بھی بخشتے ہیں۔
3بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں، اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
4جَوانی کے بیٹے زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
5مُبارک ہے وہ آدمی، جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے! جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.