
زبُور 128
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 128 برکت کو بامعنی محنت، پھلتی شادی، زیتون کی کونپلوں جیسے بچوں، طویل زندگی، اور یروشلیم کے امن کے ذریعے تصویر کرتی ہے۔ نجی گھریلو خوشی قدرتی طور پر پوری عہدی برادری کی فکر تک وسیع ہوتی ہے۔
خاندانمحنتبرکتامن
1مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں، اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔
2تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛ اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔
3تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛ اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی شاخوں کی مانند ہوں گے۔
4یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان اِسی طرح برکت پاتاہے۔
5یَاہوِہ عمر بھر تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں، اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔
6اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔ اِسرائیل پر سلامتی ہو۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.