A tearful farmer sows near restored Jerusalem as joyful families return carrying abundant grain

زبُور 126

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 126 اتنی حیرت انگیز بحالی یاد کرتی ہے کہ یہ خواب جیسی محسوس ہوئی۔ ہنسی اور بین الاقوامی گواہی واپسی کے ساتھ آتیں، جبکہ تازہ دعا یقین رکھتی ہے کہ موجودہ آنسو اور قیمتی بوائی گیت اور بھرپور فصل بنیں گے۔
بحالیخوشیآنسوفصل
1جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔
2تَب ہمارا مُنہ ہنسی سے بھرا تھا، اَور ہماری زبان پر خُوشی کے نغمے تھے۔ تَب قوموں کے درمیان یہ کہا جانے لگا، ”یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔“
3یَاہوِہ نے ہمارے لیٔے عظیم کام کئے ہیں، اَور ہم خُوشی سے پھُولے نہیں سماتے۔
4اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند، ہمیں بحال کر دیں۔
5جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے نغموں کے ساتھ کاٹیں گے۔
6جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکر روتا ہُوا جاتا ہے، وہ پُولے اُٹھاکر ہنستا ہُوا واپس ہوگا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.