
زبُور 125
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 125 بھروسا کرنے والے لوگوں کا موازنہ اٹل کوہ صیون سے اور ارد گرد کی حفاظت کا یروشلیم کے پہاڑوں سے کرتی ہے۔ ظالمانہ حکمرانی ہمیشہ نہیں رہے گی؛ ایمانداری کی حوصلہ افزائی کی جاتی، ٹیڑھے راستے رد کیے جاتے، اور امن دعا کو مکمل کرتا ہے۔
صیوناستحکامحفاظتامن
1یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں، جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں، اُسی طرح اَب سے اَبد تک یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔
3بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا، تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔
4اَے یَاہوِہ، نیک لوگوں کا، اَور راست دِل والوں کا بھلا کریں۔
5لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.