
زبُور 124
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 124 تصور کرتی ہے کیا ہوتا اگر خدائی مدد نہ ہوتی: دشمن، غصہ، سیلاب، اور دانت لوگوں کو نگل جاتے۔ اس کے بجائے، شکار ٹوٹے پھندے سے بچ نکلتا اور شکرگزاری سے اپنے نجات دہندہ کا نام لیتا ہے۔
فرارمددخطرہشکرگزاری
1اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے،
2اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،
3جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا، تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛
4سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،
5اَور پانی کا جوش و خروش ہمیں بہا لے جاتا۔
6یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔
7ہم ایک چڑیا کی مانند صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛ جال ٹوٹ گیا، اَور ہم بچ نکلے۔
8ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.