
زبُور 123
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 123 خادموں کی توجہ کے ساتھ مالک کے ہاتھ کو دیکھتے ہوئے اوپر مڑتی ہے۔ ایک تھکی ہوئی برادری جو استہزاء اور مغرور حقارت سے بھری ہے عاجزی، توجہ، اور استقلال کے ساتھ ضروری رحمت کا انتظار کرتی ہے۔
رحمتانحصارحقارتدعا
1میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔
2جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف، اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں، اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں، جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔
3ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں، کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔
4ہم نے مغروُروں کے تمسخر، اَور گستاخوں کی حقارت کی بہت برداشت کی۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.