
زبُور 122
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 122 یروشلیم پہنچنے کا جشن مناتی ہے، ایک مضبوط شہر جہاں قبائل عبادت کرتے اور انصاف کا نظم چلایا جاتا ہے۔ برادری سے محبت امن، حفاظت، پھلتے گھرانوں، اور مقدس گاہ کی بھلائی کی دعا بن جاتی ہے۔
یروشلیمامنعبادتانصاف
1مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا: ”آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔“
2اَے یروشلیمؔ تمہارے پھاٹکوں کے اَندر ہم کھڑے ہو گئے ہیں۔
3یروشلیمؔ ایک اَیسے شہر کی مانند تعمیر کیا گیا، جو گنُجان آباد ہو۔
4جہاں قبیلے، یعنی یَاہوِہ کے قبیلے اِسرائیل کو دئیے ہُوئے قوانین کے مُطابق یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرنے جاتے ہیں۔
5جہاں اِنصاف کے تخت، یعنی داویؔد کے گھرانے کے تخت قائِم ہیں۔
6یروشلیمؔ کی سلامتی کے لیٔے دعا کرو: ”آپ سے مَحَبّت رکھنے والے سلامت رہیں۔
7اَے یروشلیمؔ، تمہاری فصیلوں کے اَندر خُوشحالی اَور تمہارے قلعوں میں سکون رہے۔“
8اَپنے بھائیوں اَور دوستوں کی خاطِر، میں کہُوں گا، ”تمہارے درمیان سلامتی قائِم رہے۔“
9یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے گھر کی خاطِر، میں تمہاری بھلائی کا طالب رہُوں گا۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.