
زبُور 121
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 121 زائر کی آنکھوں کو پہاڑوں سے آگے اس بنانے والے اور محافظ کی طرف اٹھاتی ہے جو کبھی نہیں سوتا۔ سایہ، چوکس موجودگی، اور مکمل حفاظت ہر قدم، رخصتی، اور واپسی کے ساتھ اب اور مستقبل میں رہتی ہے۔
حفاظتزیارتبھروسامحافظ
1میں اَپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔ میری مدد کہاں سے آئے گی؟
2میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
3یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛ جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔
4دراصل اِسرائیل کے مُحافظ نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔
5یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛
6دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا، اَور نہ رات کو ماہتاب۔
7یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
8یَاہوِہ تمہاری آمدورفت میں اَب سے ہمیشہ تک تمہاری حِفاظت کریں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.