
زبُور 120
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 120 زیارت کے گیتوں کو جھوٹے ہونٹوں اور تباہ کن گفتگو پر پریشانی سے شروع کرتی ہے۔ امن سے دور رہتے ہوئے، بولنے والا سچائی اور صلح کی آرزو کرتا ہے ان ہمسایوں کے درمیان جو پرامن ارادوں کا جواب جنگ سے دیتے ہیں۔
سچائیامنپریشانیزیارت
1میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں، اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
2اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
3خُدا آپ کے ساتھ کیا کریں گے؟ اَور اُس کے علاوہ اَور کیا کریں گے، اَے دغاباز زبان؟
4کہ وہ تُجھے زورآور کے تیروں سے، اَور جھاؤ کے اَنگاروں کے ذریعہ سزا دیں گے۔
5مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!
6صُلح کے دُشمنوں کی صحبت میں رہتے ہُوئے مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔
7میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛ لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.