Families cross between receding waters as mountains rise and fresh water pours from rock

زبُور 114

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 114 نکلنے اور زمین میں داخلے کو ایک زوردار تخلیقی ردعمل میں سمیٹتی ہے۔ سمندر اور یردن پیچھے ہٹتے، پہاڑ چھلانگ لگاتے، اور پتھر پانی بنتا ہے اس موجودگی کے سامنے جو غلام لوگوں کو مقدس گاہ میں بدلتی ہے۔
مصر سے نکلناتخلیقآزادیموجودگی
1جَب اِسرائیل، مُلک مِصر میں سے نکل آئے، یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان بولنے والوں میں سے نکلے،
2تَب یہُوداہؔ خُدا کا پاک مَقدِس ٹھہرا، اَور اِسرائیل اُن کی مملکت۔
3سمُندر یہ دیکھ کر بھاگ نِکلا، اَور دریائے یردنؔ پیچھے ہٹ گیا؛
4پہاڑ مینڈھوں کی مانند اُچھلے، اَور پہاڑیاں برّوں کی مانند کُودنے لگیں۔
5اَے سمُندر، تُمہیں کیا ہُوا جو تُم بھاگے، اَور اَے یردنؔ تُم کیوں پیچھے ہٹے؟
6اَے پہاڑو! تُم کیوں مینڈھوں کی مانند اُچھلے اَور اَے پہاڑیو! تُمہیں کیا ہُوا کہ تُم برّوں کی مانند کوُدنے لگیں؟
7اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے، یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،
8جِس نے چٹّان کو جھیل، اَور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.