A new mother embraces her baby while neighbors honor poor families at a sunrise celebration

زبُور 113

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 113 حمد کو طلوع آفتاب سے غروب اور آسمان کی بلندیوں سے معاشرے کے پست ترین مقامات تک پھیلاتی ہے۔ غریب عزت پاتے، ضرورت مند معزز صحبت میں شریک ہوتے، اور بے اولاد عورت خاندان کے اندر خوشی مناتی ہے۔
حمدوقارغریبخاندان
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛ یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔
2اَب سے اَبد تک، یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔
3طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک، یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔
4یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں، اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔
5یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟ جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،
6جو فروتنی سے آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟
7وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛
8اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔
9وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.