A family distributes grain and lamps to neighbors while a messenger approaches beneath storm clouds

زبُور 112

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 112 ان لوگوں کو بیان کرتی ہے جو خدا کے خوف، فیاضی، انصاف، اور بھروسے سے ڈھالے گئے ہیں۔ ان کا اثر تاریکی میں روشنی بن جاتا؛ بری خبر بھی رحمت اور پُریقین امید میں محفوظ مستحکم دل کو جڑ سے نہیں اکھاڑ سکتی۔
فیاضیبھروساانصافاستحکام
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے، اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔
2اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛ راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔
3اُس کا گھر مال و دولت سے بھرا رہتاہے، اَور اُس کی راستبازی ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔
4تاریکی میں بھی راستبازوں کے لیٔے نُور چمکتا ہے، وہ رحیم و کریم اَور صادق ہے۔
5سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا، وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔
6یقیناً وہ کبھی نہ ڈگمگائے گا؛ راستباز اِنسان ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
7اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛ اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔
8اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔
9اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔
10بدکار یہ دیکھ کر کُڑھے گا، وہ اَپنے دانت پیسے گا اَور گھُل جائے گا؛ بدکار لوگوں کی مُرادیں بر نہ آئیں گی۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.