
زبُور 111
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 111 شاندار کاموں، فیاض رزق، عہدی وفاداری، اور دیرپا انصاف کی حمد کرتی ہے۔ احتیاط بھری اجتماعی یاد خدا کے خوف والی حکمت، عملی سمجھ، اور شکرگزار حمد کی طرف لے جاتی ہے جو ایک نسل سے آگے جاری رہتی ہے۔
کامعہدحکمتحمد
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔
2یَاہوِہ کے کام عظیم ہیں؛ اُن پر غور کرنے والوں کو بڑی راحت ملتی ہے۔
3اُن کے کام پُرجلال اَور با حشمت ہیں، اَور اُن کی راستی اَبد تک قائِم ہے۔
4یَاہوِہ نے اَپنے عجائبات کی یادگار قائِم کی ہے؛ یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں۔
5وہ اَپنے خوف ماننے والوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں؛ اَور اَپنا عہد اَبد تک یاد رکھتے ہیں۔
6اُنہُوں نے غَیر قوموں کی مِیراث اَپنی اُمّت کو دے کر، اَپنے کاموں کی قُوّت اُنہیں دِکھائی ہے۔
7اُن کے ہاتھوں کے کام عدل اَور صداقت پر مَبنی ہیں؛ اَور اُن کے تمام قوانین قابلِ اِعتماد ہیں۔
8اُن کا کلام ابدُالآباد قائِم رہے گا، اُن کی بُنیاد صداقت اَور راستی پر رکھی گئی ہے۔
9اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛ اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔
10یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛ اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.