
زبُور 110
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 110 ایک خدائی اختیار والے حکمران کی تصویر پیش کرتی ہے جس کے دشمن اس کی حکمرانی کو الٹ نہیں سکتے۔ شاہی فتح ایک دیرپا کہانت سے جڑتی ہے جو ملکِ صدق سے منسلک ہے، جبکہ رضامند لوگ صبح کی شبنم کی تازگی کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔
بادشاہتکہانتاختیارفتح
1یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“
2یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے، ”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“
3آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔
4یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے، اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلیں گے نہیں: ”آپ ملکِ صِدقؔ کے طور پر اَبد تک کاہِنؔ ہیں۔“
5خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛ اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔
6وہ قوموں کا اِنصاف کریں گے اَور لاشوں کے ڈھیر لگا دیں گے، اَور تمام رُوئے زمین کے حُکمرانوں کو کُچل ڈالیں گے۔
7وہ راہ کے کنارے کی ندی سے پانی پیئیں گے، اِس لیٔے وہ اَپنے سَر کو اُونچا کریں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.