An accused exile follows beams of light toward Jerusalem and waiting harp music

زبُور 43

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 43 فریب بھری مخالفت سے بریت مانگتی اور پوچھتی ہے کیوں رد کیا جانا اتنا حقیقی محسوس ہوتا ہے۔ روشنی اور سچائی مقدس پہاڑ کی طرف رہنما بنتے ہیں، جہاں مایوس روح تازہ عبادت اور حمد کی توقع رکھتی ہے۔
رہنمائیبریتعبادتامید
1اَے خُدا، میرا اِنصاف کریں، اَور ایک بے دین قوم کے خِلاف میری وکالت کریں؛ اَور دغاباز اَور بدکار لوگوں سے مُجھے چھڑائیں۔
2آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں، آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟
3اَپنا نُور اَور اَپنی سچّائی ظاہر کریں، وُہی میری رہبری کریں؛ وُہی مُجھے آپ کے مُقدّس پہاڑ پر، اَور آپ کی قِیام گاہ تک پہُنچا دیں۔
4تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔
5اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.