A hunted man prays inside a cave as pursuers pass and friends approach along a sunlit path

زبُور 142

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 142 تنہائی، خطرے، اور ظاہری ترک سے ایک ایماندار شکایت اُنڈیلتی ہے۔ کسی انسانی پناہ کے نظر نہ آنے کے ساتھ، غار کی دعا خدا کو حصہ کے طور پر نام دیتی اور شکرگزار برادری میں رہائی کی توقع رکھتی ہے۔
تنہائیپناہشکایتنجات
1میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛ میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔
2میں یَاہوِہ کے حُضُور میں اَپنی مُصیبت بَیان کرتا ہُوں؛ اَور اَپنا حالِ زار اُن ہی کو کہہ سُناتا ہُوں۔
3جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے، تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔ جِس راہ پر میں چلتا ہُوں اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔
4میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛ کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔ اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛ اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔
5اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛ میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں، زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“
6میری فریاد کی طرف کان لگائیں، میں نہایت پریشان ہُوں؛ میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں، کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔
7مُجھے میری قَید سے آزاد کر دیں، تاکہ آپ کے نام کی سِتائش کر سکوں۔ تَب راستباز میرے گِرد جمع ہو جایٔیں گے کیونکہ آپ نے مُجھ پر اِحسَان کیا ہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.