A kneeling petitioner gives thanks while elders help his family and foreign kings enter the courtyard

زبُور 138

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 138 سنی گئی دعا کا جواب پورے دل کے شکر اور مضبوط ہوتی ہمت سے دیتی ہے۔ بادشاہ خدائی راستوں کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن خاص توجہ عاجز لوگوں پر ٹکتی ہے؛ خطرہ ثابت قدم مقصد یا مکمل ہوتی وفاداری کو منسوخ نہیں کر سکتا۔
شکرگزاریعاجزیہمتمقصد
1اَے یَاہوِہ، میں اَپنے سارے دِل سے آپ کا شُکر کروں گا؛ ”معبُودوں“ کے سامنے میں آپ کی سِتائش کروں گا۔
2مَیں آپ کے مُقدّس ہیکل کی طرف رخ کرکے سَجدہ کروں گا، اَور آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی صداقت کی خاطِر آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔ کیونکہ آپ نے اَپنے نام اَور اَپنے کلام کو ہر چیز پر فوقیت بخشی ہے۔
3جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، تو آپ نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور میری جان کو دِلیر اَور حوصلہ مند بنا دیا۔
4اَے یَاہوِہ، زمین کے سَب بادشاہ آپ کی سِتائش کریں گے، کیونکہ اُنہُوں آپ کے مُنہ کا کلام سُنا ہے،
5وہ یَاہوِہ کی راہوں کا نغمہ گائیں گے، کیونکہ یَاہوِہ کا جلال عظیم ہے۔
6حالانکہ یَاہوِہ عالمِ بالا پر ہیں، پھر بھی وہ خاکساروں کی طرف نگاہ کرتے ہیں، لیکن مغروُروں کو وہ دُور ہی سے پہچان لیتے ہیں۔
7حالانکہ میں مُصیبتوں میں سے گزرتا ہُوں، تو بھی آپ میری جان کی حِفاظت کرتے ہیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں، اَور اَپنے داہنے ہاتھ سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔
8یَاہوِہ میرے لیٔے اَپنا مقصد پُورا کریں گے؛ اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت اَبدی ہے۔ اَپنے ہاتھوں کے کاموں کو ترک نہ کریں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.