Judean families grieve beneath willows with unused harps while Babylonian officials request a song

زبُور 137

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 137 جلاوطنوں کے غم، ثقافتی دباؤ، شدید یاد، اور بابل کی ندیوں کے کنارے غیر حل شدہ غصے کو محفوظ رکھتی ہے۔ خاموش ستار مقدس گیت کو تفریح بنانے سے انکار کو ظاہر کرتا ہے جبکہ یروشلیم کھویا اور نہ بھولا رہتا ہے۔
جلاوطنیصیونغمیاد
1جَب ہمیں صِیّونؔ کی یاد آئی تو ہم بابیل کی دریاؤں کے کنارے پر بیٹھ کر خُوب رُوئے۔
2وہاں بید کے درختوں پر ہم نے اَپنی سِتار لٹکا دئیے،
3کیونکہ ہمیں اسیر کرنے والوں نے ہم سے نغمہ گانے کو کہا، ہمیں اَذیّت پہُنچانے والوں نے ہم سے خُوشی منانے کو کہا؛ اُنہُوں نے کہا: ”صِیّونؔ کے نغموں میں سے کویٔی نغمہ ہمارے لیٔے گاؤ!“
4ہم پردیس میں رہتے ہُوئے یَاہوِہ کے نغمے کیسے گا سکتے ہیں؟
5اَے یروشلیمؔ! اگر مَیں تُمہیں بھُلا دُوں، تو میرا داہنا ہاتھ بیکار ہو جائے۔
6اگر مَیں تُمہیں یاد نہ رکھوں گا، اگر مَیں یروشلیمؔ کو، اَپنی سَب سے بڑی خُوشی نہ سمجھوں، تو میری زبان میرے تالُو سے چپک جائے۔
7اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔ اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔ اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: ”اِسے ڈھا دو، بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!“
8اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں، مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے جو تُونے ہم سے کیا۔
9جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹّانوں پر پٹک دے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.