Worshipers with ram's horns, shepherds, and flocks cross rocky hills toward Jerusalem in joyful procession

زبُور 95

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 95 نجات کی چٹان کو پرجوش گیت اور بنانے والے اور چرواہے کے سامنے عاجزانہ عبادت سے شروع کرتی ہے۔ یہ ایک بیابانی تنبیہ پر ختم ہوتی ہے: شکرگزار آوازوں کو سننے والے، جواب دینے والے دلوں سے جڑنا چاہیے۔
عبادتچرواہافرمانبرداریتنبیہ
1آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛ آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔
2آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔
3کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں، اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔
4زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں، اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔
5سمُندر اُن کا ہے کیونکہ اُن ہی نے اُسے بنایا، اَور اُن ہی کے ہاتھوں نے خشک زمین کو تشکیل کیا۔
6آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں، اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛
7کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ، اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔ اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،
8تُم اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو، جَیسا تمہارے آباؤاَجداد نے مریبہؔ میں کیا تھا، اَور جَیسا اُنہُوں نے اُس دِن بیابان میں مَسّہؔ کے مقام پر کیا تھا،
9جہاں تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا، حالانکہ مَیں نے جو کچھ کیا اُسے اُنہُوں نے دیکھا تھا۔
10چالیس سال تک میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛ اَور مَیں نے کہا کہ یہ اَیسے لوگ ہیں جِن کے دِل گُمراہ ہوتے رہتے ہیں، اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔
11لہٰذا مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھا کر اعلان کیا، کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.