Families from many lands gather with musicians and dancers inside Jerusalem's open gates

زبُور 87

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 87 صیون کو ایک محبوب بنیاد کے طور پر سراہتی ہے جس کی شہریت حیرت انگیز طور پر دور تک پہنچتی ہے۔ سابقہ اجنبی اور دور دراز قومیں مقامی پیدائش والوں کے طور پر شمار کی جاتیں، جبکہ گانے والے اور رقص کرنے والے شہر کو مشترکہ سرچشمے کے طور پر مناتے ہیں۔
صیونقومیںتعلقجشن
1یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛
2یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
3اَے خُدا کے شہر! آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں:
4”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا، فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔ اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “
5بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا، ”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے، اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“
6یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے: ”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“
7جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے، ”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.