An elder advocates for poor families and children before wealthy, indifferent judges in an ancient court

زبُور 82

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 82 ان حکمرانوں پر الزام لگاتی ہے جو بدکاروں کی طرفداری کرتے جبکہ کمزور، یتیم، غریب، اور مظلوم کمزور رہتے ہیں۔ ان کی ناانصافی معاشرے کی بنیادیں ہلاتی ہے، حقیقی منصف سے صحیح نظام بحال کرنے کی اپیل کراتی ہے۔
انصافکمزورعدالتقیادت
1بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛ اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:
2”تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟
3مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛ مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔
4کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛ اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔
5”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛ زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔
6”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘
7تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛ اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔“
8اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.