Humble worshipers rejoice beside a steady pillar while proud rulers face a dark cup of judgment

زبُور 75

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 75 شکر ادا کرتی ہے کیونکہ عدالت مقررہ وقت پر خدا کی ملکیت ہے۔ جب زمین کانپتی ہے، اس کے ستون مستحکم رہتے ہیں؛ مغرور طاقت کو خبردار کیا جاتا، عدالت کا پیالہ گزرتا ہے، اور مغرور کو نیچے کیا جبکہ راست اٹھائے جاتے ہیں۔
عدالتعاجزیانصافحمد
1اَے خُدا، ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں، لوگ آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتے ہیں۔ ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ کا نام نزدیک ہے؛
2آپ کا فرمان ہے: ”میں وقتِ مُعیّن پر؛ راستی سے اِنصاف کرتا ہُوں۔
3جَب زمین اَور اُس کے سَب لوگ تھرتھرانے لگتے ہیں، تَب میں ہی اُس کے سُتونوں کو مضبُوطی سے قائِم رکھتا ہُوں۔
4مغروُروں سے کہتا ہُوں، ’اَب اَور شیخی نہ بگھارو،‘ اَور بدکار لوگوں سے کہتا ہُوں، ’اَپنے سینگ اُونچے نہ کرو۔
5اَپنے سینگ خُداتعالیٰ کے خِلاف نہ اُٹھاؤ؛ اَور گردن کشی سے بات نہ کرو۔‘ “
6اِنسان کو نہ تو کویٔی مشرق سے اَور نہ مغرب سے اَور نہ ہی بیابان سے سرفراز کر سَکتا ہے۔
7بَلکہ خُدا ہی اِنصاف کرتا ہے؛ وہ کسی کو پست کرتا ہے اَور کسی کو سرفراز۔
8یَاہوِہ کے ہاتھ میں پیالہ ہے جو مَسالہ مِلا ہُوا جھاگ والے انگوری شِیرہ سے بھرا ہُواہے؛ وہ اُسے اُنڈیلتا ہے اَور دُنیا کے تمام بدکار لوگ اُسے اُس کی تلچھٹ تک پی جاتے ہیں۔
9میں ہمیشہ یہ اعلان کرتا رہُوں گا؛ میں یعقوب کے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
10مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا، لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.