A vulnerable traveler cries urgently while hostile pursuers falter and friends rush to provide aid

زبُور 70

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 70 بحران کو ایک فوری اپیل میں سمیٹتی ہے: مدد کرنے میں جلدی کر۔ التجا کرنے والا مانگتا ہے کہ بدنیت پیچھا کرنے والے پیچھے ہٹیں، تلاش کرنے والے خوشی منائیں، اور نجات سے محبت رکھنے والا ہر شخص مسلسل خدا کی بڑائی کرے جبکہ غریب اب بھی نجات کا انتظار کرتے ہیں۔
فوریتنجاتعاجزیخوشی
1اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛ اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔
2جو میری جان کے درپے ہیں وہ شرمندہ اَور پریشان ہوں؛ اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔
3وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ“ کرتے ہیں! وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث پسپا ہو جایٔیں۔
4لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛ اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں، ”یَاہوِہ عظیم ہیں!“
5لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں، آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.