
زبُور 67
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 67 خدائی برکت مانگتی ہے تاکہ ہر قوم خدا کا نجات بخش راستہ جان سکے۔ سیدھی رہنمائی لوگوں کو خوشی کی وجہ دیتی، زمین اپنی فصل دیتی، اور ملی ہوئی کثرت دنیا کی دور دراز حدود تک پھیلتی گواہی بن جاتی ہے۔
قومیںبرکتانصاففصل
1خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیں اَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،
2تاکہ آپ کی راہیں زمین پر، اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔
3اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
4اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔
5اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
6تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔
7خُدا ہمیں برکت بخشیں گے، اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.