
زبُور 57
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 57 پروں کے نیچے پناہ تلاش کرتی ہے جب خطرہ گزرتا اور پیچھا کرنے والے پھندے تیار کرتے ہیں۔ ایک ثابت قدم دل باجے، ستار، اور صبح کو ہی جگاتا ہے، نجی غار کی دعا کو قوموں میں حمد تک وسیع کرتا ہے۔
پناہثابت قدم دلحمدرحمت
1مُجھ پر رحم کریں اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں، کیونکہ آپ میں میری جان پناہ لیتی ہے۔ جَب تک آفت ٹل نہ جائے مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔
2مَیں خُداتعالیٰ سے فریاد کرتا ہُوں، اُس خُدا سے جو مُجھے بے قُصُور ٹھہراتا ہے۔
3وہ آسمان سے جَواب دیں گے اَور مُجھے بچا لیں گے، اَورجو مُجھے ستاتے ہیں اُنہیں تنبیہ کرتے ہیں؛ خُدا اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت بھیجتے ہیں۔
4میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔
5اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔
6میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔
7میرا دِل ثابت قدم ہے اَے خُدا، میرا دِل ثابت قدم ہے؛ میں گاؤں گا اَور نغمہ سرائی کروں گا۔
8اَے میری جان بیدار ہو! اَے بربط اَور سِتار بیدار ہو! میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔
9اَے خُداوؔند، میں قوموں میں آپ کی سِتائش کروں گا؛ اَور مُختلف مُلکوں میں آپ کی حَمد کروں گا۔
10کیونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمانوں سے بھی بُلند ہے؛ اَور آپ کی صداقت فَضا تک پہُنچتی ہے۔
11اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ اَور آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.