Families rest beside a clear river while mountains churn and abandoned bows lie outside

زبُور 46

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 46 اعلان کرتی ہے خدا موجود پناہ ہے جب زمین، پہاڑ، سمندر، قومیں، اور سلطنتیں لرزتی ہیں۔ زندگی بخش دریا شہر کو مستحکم رکھتا، جنگ کا خاتمہ کیا جاتا، اور خوفزدہ لوگ سکون کی طرف بلائے جاتے ہیں۔
پناہامنسکوناضطراب
1خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار
2اِس لیٔے ہمیں کویٔی خوف نہیں خواہ زمین اُلٹ جائے اَور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں جا گریں۔
3خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔
4ایک دریا ہے جِس کی نہریں خُدا کے شہر کو، یعنی اُس پاک مقام کو جہاں خُداتعالیٰ کا مَسکن ہے شاداب کرتی ہیں۔
5خُدا اُس شہر میں ہے، اُنہیں کبھی جنبش نہ ہوگی؛ صُبح سویرے خُدا اُن کی مدد کریں گے۔
6قومیں اضطراب میں مُبتلا ہیں اَور سلطنتوں میں انقلاب آ گیا؛ وہ اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں اَور زمین پگھل جاتی ہے۔
7قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔
8آؤ اَور یَاہوِہ کے کاموں پر نظر ڈالو، کہ اُنہُوں نے زمین پر کیسی کیسی ویرانیاں برپا کی ہیں۔
9وہ زمین کی اِنتہا تک لڑائیاں موقُوف کراتے ہیں؛ وہ کمان توڑتے اَور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں، اَور رتھوں کو آگ سے جَلا دیتے ہیں۔
10خُدا نے فرمایا، ”خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛ میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا، میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔“
11قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.