Scheming courtiers whisper while families shelter by a bright river beneath an eagle's wings

زبُور 36

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 36 اس بدکاری کی تشخیص کرتی ہے جو خود کو خوش کرتی اور بغیر روک ٹوک نقصان کا منصوبہ بناتی ہے۔ اس تاریکی کے مقابلے میں، خدائی محبت آسمانوں تک پہنچتی، انصاف پہاڑوں کی طرح کھڑا ہے، اور بھرپور زندگی روشنی کے دریا کی طرح بہتی ہے۔
ثابت قدم محبتانصافزندگیفریب
1بدکار لوگوں کی بدی کے متعلّق میرے دِل میں یہ خیال آتا ہے: نہ ہی اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خوف ہے۔
2کیونکہ وہ خُود اَپنی نظر میں اَپنے آپ کو خُوش قِسمت سمجھتا ہے کہ اُس کا گُناہ نہ تو فاش ہوگا اَور نہ مکرُوہ ہی سمجھا جائے گا۔
3اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛ اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔
4وہ اَپنے بِستر پر بھی بُرائی کے منصُوبے باندھتا ہے؛ اَور گُناہ آلُودہ راہ اِختیار کرتا ہے اَور بدکاری سے باز نہیں آتا۔
5اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے، اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔
6آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔
7اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت کس قدر بیش قیمتی ہے! کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ، سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔
8وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔
9کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛ اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔
10اَپنے شناساؤں پر اَپنی شفقت و مَحَبّت، اَور راست دِل والوں پر اَپنی راستبازی جاری رکھو۔
11مغروُر مُجھ پر لات اُٹھانے نہ پایٔے، نہ بدکار لوگوں کا ہاتھ مُجھے ہانکنے پایٔے۔
12دیکھو، بدکار کیسے گِر پڑے۔ یُوں نیچے پھینکے گیٔے کہ اَب اُٹھ بھی نہیں پاتے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.